حیدرآباد۔4۔مارچ (اعتماد نیوز)مرکزی وزیر جئے رام رمیش کو آج ضلع گنٹور میں
متحدہ آندھرا پردیش کے حامیوں کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا اس وقت
کرنا پڑا جب وہ ضلع گنٹور کے گاندھی
بھون کا دورہ کر رہے تھے۔ اس موقع پر
وائی ایس آر کانگریس کے کارکنوں کی جانب سے انکے دورہ کی محالفت کی
گئی۔چنانچہ پولیس نے احتجاجیوں کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں پولیس اسٹیشن
منتقل کر دیا۔